مشرف کے فارم ہائوس کے قریب بم، اسلحہ برآمد، غداری مقدمہ میں عدالت پیشی میں تاخیر

Musharraf Farm House

Musharraf Farm House

اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف کے فارم ہائوس کے قریب سے پانچ کلو وزنی بم اور اسلحہ برآمد ہوا ہے جس کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر لیا گیا۔

بم ڈسپوزل سکواڈ نے بم کو ناکارہ بنا دیا جبکہ سکیورٹی فورسز نے اسلحہ اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔سابق صدر غداری مقدمہ کی سماعت کے لیے کچھ دیر میں عدالت روانہ ہونا تھا جس سے قبل سکیورٹی فورسز نے بم برآمد کر لیا جس کو ممکنہ طور پر سابق صدر پر حملے کے لیے استعمال کیا جا سکتا تھا۔

بم برآمد ہونے کے بعد فارم ہائوس کی سکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا۔ مشرف کے خلاف غداری مقدمہ کی سماعت آج ہو رہی ہے جس کے لیے مشرف کے وکلاء عدالت میں پہنچ گئے ہیں۔

سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے مشرف کی عدالت روانگی میں تاخیر ہو سکتی ہے۔