مسلم لیگ (ن) جمہوریت کو پروان چڑھا رہی ہے اور ملک بھرمیں ترقیاتی کاموں پر زور دیا

Kashif Chaudhry

Kashif Chaudhry

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) جمہوریت کو پروان چڑھارہی ہے اور ملک بھر میں ترقیاتی کاموں پر زور دیا جارہا ہے جس کو دیکھتے ہوئے عمران خان کواپنی سیاست ختم ہوتی نظرآ رہی ہے۔

عمران خان کوڈر ہے کہ اگر مسلم لیگ (ن) نے 5 سال مکمل کرلیے توان کاسیاسی مستقبل ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے گا۔ جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی، متحدہ قومی موومنٹ اور جماعت اسلامی جیسی بڑی جماعتیں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے کوشاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصور چوہدری کاشف نیاز و سنیئر نائب صدرحاجی سلیم شہزاد آف سرہالی خوردنے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نومولود سیاسی پارٹیاں الائنس بناکر جمہوریت کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کررہی ہیں جس کاکوئی فائدہ نہیں۔ اگرملک میں امن وامان قائم ہوجائے تو پاکستان 15 سال میں ترقی کی منازل طے کرلے گا۔ ہماری کوشش ہے کہ برآمدات کو 2025 تک 150 بلین ڈالرتک لے جائیں۔ حکومت کراچی کی روشنیاں بحال کرنے کے لیے کوشاں ہے۔