مستونگ حملے کے خلاف کوئٹہ کے شہدا چوک پر دھرنا

Protest

Protest

کوئٹہ (جیوڈیسک) سانحہ مستونگ کے خلاف کوئٹہ کے علمدار روڈ پر جاں بحق افراد کی میتوں کے ہمراہ جاری دھرنے کو 24 گھنٹے ہوگئے۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف موثر کارروائی کی جائے۔ سانحہ مستونگ میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ اور ہزارہ برادری کے افراد میتوں کے ہمراہ گزشتہ روز صبح دس بجے سے علمدار روڈ کے شہدا چوک پر دھرنا دیے ہوئے ہیں۔

سانحہ مستونگ میں جاں بحق ہونے والے 28 افراد کی میتیں رکھ کر ان لواحقین اور ہزارہ برادی کے افراد سخت سردی میں کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں۔

دوسری جانب منتظمین کا کہنا ہے کہ سانحہ مستونگ پر وفاقی حکومت کے ردعمل کاانتظار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف نتیجہ خیز آپریشن ہوگا تو ہی دھرناختم ہوگا۔