راولپنڈی: اہم شخصیات اور دفاتر پر حملوں کا خطرہ، سیکیورٹی مزید سخت

Security

Security

راولپنڈی (جیوڈیسک) تحریک طالبان اور لشکر جھنگوی سمیت دیگر گروپوں کی جانب سے اہم شخصیات اور اہم دفاتر وحساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کے خدشے کے پیش نظر سیکیورٹی اقدامات سخت کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

پولیس اور متعلقہ سیکیورٹی ادروں کو آگاہ کر دیا گیا ہے کہ کالعدم لشکر جھنگوی نے اہم شخصیات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی ہے۔