مظفر گڑھ : پولیس مقابلہ 2 ڈاکو ہلاک، سب انسپکٹراور کانسٹیبل زخمی

Muzaffargarh

Muzaffargarh

مظفر گڑھ (جیوڈیسک) تھانہ روہیلانوالی کی حدود میں ڈاکوں اور پولیس کے مابین مقابلہ جاری۔ 2 ڈاکو ہلاک۔ تھانہ روہیلا نوالی کی حدود میں ڈاکوں اور پولیس کے مابین مقابلہ جاری۔ 2 ڈاکو ہلاک، ڈاکوں کی فائرنگ سے سب انسپکٹر شفیق اور کانسٹیبل خالد محبوب شدید زخمی ۔ تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ کچے کے علاقے میں مسلح ڈاکوں نے ایک بستی میں۔

دھاوا بول دیا مال و اسباب کے لوٹنے کے ساتھ ساتھ خواتین کو اغوا کرنے کی کوشش، پولیس کی بروقت کاروائی نے ڈاکوں کو محاصرے میں لے لیا۔ جس کے بعد آمنے سامنے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا۔ ڈی پی او مظفرگڑھ نے مزید نفری بھیج دی ہے تاحال مقابلہ جاری ہے۔ ڈاکوں نے بستی کو یرغمال بنایا ہو ا ہے۔