مظفر گڑھ : زہریلا کھانا کھانے سے مزید 3 افراد جاں بحق ، ہلاکتیں 8 ہوگئیں

Muzaffargarh

Muzaffargarh

جتوئی (جیوڈیسک) مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی میں زہریلا کھانا کھانے سے مزید تین افراد جاں بحق ہو گئے جس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد آٹھ ہو گئی۔ تحصیل جتوئی کے علاقے بستی جانگلہ میں جمعے کے روز زہریلاکھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے نو افراد کی حالت خراب ہو گئی تھی جنہیں فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا۔

جہاں جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب دو بچے سرفراز اور شیراز چل بسے گزشتہ روز مزید تین بچوں شہباز ، سمیعہ اور فائزہ نے دم توڑ دیا۔آج پانچ بچوں ںکا باپ غلام یاسین اور اس کی بیٹی مصباح اور گیارہ سالہ بیٹا بھی دم توڑ گیا۔

مزید دو افراد کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔ پولیس نے اس آٹاچکی کو سیل کر دیا ہیجہاں سے متاثرہ خاندان نے آٹا خریدا تھا ۔ ڈی پی او مظفرگڑھ نے علاقے کا دورہ کیا تاہم متاثرہ خاندان نے پولیس کارروائی سے انکار کر دیا ہے۔