مظفرگڑھ : دو موٹرسائیکلوں میں تصادم، 3 افراد جاں بحق، 5 زخمی

Muzaffargarh

Muzaffargarh

مظفرگڑھ (جیوڈیسک) مظفرگڑھ میں دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم میں 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔ حادثہ محمود کوٹ روڈ پر اڈا غلام علی کے قریب ہوا۔ دونوں موٹر سائیکلوں پر چار چار افراد سوار تھے۔ ایک موٹر سائیکل سوار وین سے بچنے کی کوشش میں دوسری موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا۔

حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ھسپتال مظفر گڑھ پہنچایا گیا جہاں سے دو افراد کو تشویشناک حالت کے پیش نظر نشتر ھسپتال ملتان منتقل کردیا گیا ہے۔