میرا نشاہ : مقامی طالبان نے طلبا و طالبات کے اسکول جانے سے پابندی اٹھالی

North Waziristan

North Waziristan

شمالی وزیرستان (جیوڈیسک) میں قبائلی جرگے اور طالبان کے درمیان مذکراتی عمل کامیاب ہوگیا۔ طالبان نے اسکول کھولنے پر آمادگی ظاہر کر دی۔ شمالی وزیرستان کی ایجنسی میران شاہ میں طالبان نے طلبا و طالبات کے اسکول کالج جانے پر لاگئی جانے والی پابندی اٹھالی ہے۔

قبائلی جرگہ اور مقامی طالبان کے درمیان مذاکرات میں طالبان نے غیر مشروط طور پر اسکول کالج کھولنے پر آمادگی ظاہر کر دی۔ میران شاہ میں پانچ ماہ قبل مقامی طالبان نے درس و تدریس پر پابندی عائد کرتے ہوئے تمام سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی ادارے بند کرا دیئے تھے۔

پانچ ماہ کے دوران طالبان کی جانب سے پچاس سے زائد تعلیمی اداروں کو نشانہ بنایا گیا۔ کامیاب مذکرات کے بعد اسکول کالج کھل جانے پر والدین اور بچوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ تاہم پانچ ماہ بندش کے باعث بیشتر اسکولوں کی حالت ابتر ہے۔ جسے فوری طور پر مرمت کی ضرورت ہے۔