میانمار میں کورونا کے پھیلاؤ کی صورتحال ’تشویش ناک ہے، سوچی

Aung San Suu Kyi

Aung San Suu Kyi

میانمار (اصل میڈیا ڈیسک) میانمار کی معزول سیاسی رہنما آنگ سان سوچی کے ایک وکیل نے کہا ہے کہ سوچی ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی صورتحال کو تشویش کا باعث قرار دے رہی ہیں۔

وکیل نے بتایا کہ پیر کو ایک عدالتی پیشی سے پہلے سوچی نے اپنے وکلاء کی ایک ٹیم سے ملاقات کی جس کے دوران انہوں نے اپنے ان خدشات کا اظہار کیا۔

سوچی فروری کے اوائل میں میانمار میں ہونے والی بغاوت کے بعد سے حراست میں ہیں اور ان پر مقدمہ چل رہا ہے۔ سوچی پر متعددالزامات عائد کیے گئے ہیں، جسے ان کی قانونی ٹیم مسترد کرتی ہے۔