میانمار میں مسلمانوں پر 2 سے زائد بچوں کی پیدائش پر پابندی عائد

Myanmar

Myanmar

ینگون (جیوڈیسک) میانمار میں مسلمانوں پر2سے زائد بچوں کی پیدائش پر پابندی عائد کردی گئی ہے،برمامیں مسلمانوں کی نسل کشی کے بعد اب حکومت نے مسلمانوں کو 2سے زائد بچوں کی پیدائش سے روک دیا ہے۔

اس پابندی کانفاذ مسلمانوں کی اکثریتی ریاست راکھین میں ہوگا، حکام کا کہنا ہے کہ اس پابندی سے بدھ مت کے ماننے والوں اور مسلمانوں میں کشیدگی کم کرنے میں مدد ملے گی۔ سرکاری ترجمان کے مطابق مسلمانوں میں پیدائش کی شرح بدھوں کے مقابلے میں دس گنا زیادہ ہے۔