میانمار : چھ مسلمانوں پر بدھ بھکشوں کے قتل کی فرد جرم

Myanmar

Myanmar

ینگون(جیوڈیسک)میانمار میں چھ مسلمانوں پر بدھ بھکشوں کے قتل کی فرد جرم عائد کر دی گئی۔ میانمار کی عدالت نے چھ مسلمانوں پر بدھ بکھشوں کے قتل کی فرد جرم عائد کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میانمار کے وسطی علاقے مانڈیلے ریجن کے چیف جسٹس نیری آنگ ماتنت نے چھ مسلمانوں پر بدھ بکھشوں کے قتل کی فرد جرم عائد کرتے ہوئے آئندہ سماعت جمعہ تک ملتوی کر دی۔ استغاثہ کا کہنا ہے کہ جرم ثابت ہو جانے کی صورت میں تمام افراد کو سزائے موت دی جاسکتی ہے۔