کیلیفورنیا : سکھ پر حملے کا مرتکب ملزم گرفتار

California

California

کیلیفورنیا(جیوڈیسک)امریکی ریاست کیلیفورنیا مین پولیس نے سکھ پر حملے کے مرتکب ملزم کو گرفتار کر لیا۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں پولیس نے81 سالہ سکھ پر حملہ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

حکام کے مطابق پولیس نے29 سالہ گلبرٹ گارسیا کو کیلیفورنیا کے دیہی علاقے فریسنو میں ایک کارروائی کے دوران حراست میں لے لیا۔ حکام کے مطابق گلبرٹ گارسیا نے چند روز قبل مبینہ طور پر81 سالہ پیارا سنگھ کو اس وقت سٹیل کے راڈ کے وار کرکے زخمی کر دیا۔

جب وہ نانا کسر سنگھ گوردوارہ کے باہر کھڑا تھا۔ پیارا سنگھ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت بدستور تشویشناک بتائی جاتی ہے۔