نواز شریف قائد ایوان نامزد، ملکی خزانہ لوٹنے والوں کا احتساب کرینگے، قائد ن لیگ

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی نے میاں نواز شریف کو قائد ایوان نامزد کر دیا، نواز شریف کہتے ہیں معاملات کی درستگی کیلیے رویوں میں سنجیدگی لانا ہو گی ۔ صاف ستھری پالیسیاں تشکیل دے کر ملکی خزانہ لوٹنے والوں کا کڑا احتساب کرینگے، مانگنے والے کی کوئی عزت نہیں کرتا، کشکول توڑ کر اپنے پاں پر کھڑا ہونا ہوگا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کمیٹی روم نمبر دو میں منعقد ہوا، اجلاس کے دوران چوہدری نثار علی خان نے میاں نواز شریف کو قائد ایوان نامزد کرنے کی تجویز پیش کی تو پارلیمانی کمیٹی نے ان کی تجویز کی حمایت کر دی۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ آپ سب جان لیں اللہ پاک نے ہم سے بڑا کام لینا ہے، قومی مفاد اور عوامی امنگوں پر پورا اترنا ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ سمجھوتوں والی حکومت کے بجائے حکومت سے باہر بیٹھنے کو ترجیح دیتے۔ انہوں نے کہا کہ معاملات کی درستگی کیلیے رویوں میں سنجیدگی لانا ہوگی۔ مانگنے والے کی کوئی عزت نہیں کرتا، ہمیں کشکول اٹھانے کے بجائے اپنے پاں پر کھڑا ہونا ہوگا۔

لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلیے 550 ارب روپے کی خطیر رقم درکار ہے۔ ملکی خزانے کو لوٹنے والوں کا کڑا احتساب کرنا ہوگا، میں بھی وعدہ کرتا ہوں آپ بھی عہد کریں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کرینگے۔ ہم نے جمہوریت کے استحکام کو ذاتی مفادات پر ترجیح دی۔