نو منتخب قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس تقریبا تاخیر کا شکار

National Assembly

National Assembly

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد نو منتخب قومی اسمبلی کا اجلاس تقریبا 2گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہو چکاہے، قومی اسمبلی کے نو منتخب اراکین کی جانب سے لیا جانے والا حلف بھی تاخیر کا شکار ہو گیا اراکین اب سے کچھ ہی دیر میں حلف لینے والے ہیں۔

نئے اراکین سے اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا حلف لیں گی جبکہ نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے کاغذات نامزدگی کل جمع کرائے جاسکیں گے اور 3 جون کو اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب عمل میں آئے گا۔

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہو گا۔ 4 جون کو قائد ایوان کیلئے کاغذات جمع کرائے جائیں گے اور 5 جون کو نئے وزیراعظم کا انتخاب ہوگا۔