ن لیگ نے پنجاب میں خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرست تبدیل کر دی

Punjab Assembly

Punjab Assembly

لاہور(جیوڈیسک) مسلم لیگ ن نے پنجاب میں خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرست میں ترمیم کی ہے، فہرست میں کئی نئے نام بھی شامل کئے گئے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے ترمیمی فہرست الیکشن کمیشن کوبھجوا دی گئی ہے۔

ان ذرائع نے بتایاکہ نئی فہرست میں زہرہ ودود فاطمی، شکیلہ لقمان ، عاصمہ ممدوٹ ، مریم اورنگزیب ، صبیحہ نذیر، عامرہ خان ، فائلیس عظیم اور شازیہ خواجہ کے نام بھی شامل کئے گئے ہیں۔