این آر او کیس،چیف جسٹس کا نیب سے سوئس مقدمات کی بحالی پر استفسار

Chief Justice

Chief Justice

اسلام آباد : اسلام آبادسپریم کورٹ میں این آر او عملدرآمد کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے نیب پر اسیکیوٹر سے استفسار کیا ہے کہ صدر آصف زرداری کے خلاف سوئس مقدمات بحالی سے متعلق خط کے علاوہ این آر او فیصلے پر کیا عمل ہوا ہے۔ سپریم کورٹ میں این آر او عملدر آمد کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ جسٹس ناصرالملک نے این آر او عملدرآمد کیس کی سماعت سے معذرت کر لی ہے، انہوں نے نیب کے پر اسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ اب تک صدر آصف علی زرداری کیخلاف سوئس مقدمات کی بحالی سے متعلق لکھے خط کے علاوہ این آر او فیصلے پر کیا عمل ہوا ہے جبکہ سوئس بینکوں میں موجود رقم میں سے کتنی رقم واپس آ چکی ہے ۔ نیب پر اسیکیوٹر کے کے آغا نے کہا کہ عدنان خواجہ اور احمد ریاض شیخ ملزم نہیں ، ان کی تقرری کرنے والے افسران کے خلاف دو ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیے ہیں۔