این اے 25 میں 15 ستمبر سے پہلے ضمنی انتخاب کرانے پر غور

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن این اے 25 ڈیرہ اسماعیل خان میں 15 ستمبر سے پہلے ضمنی انتخاب کرانے پر غور کر رہا ہے، اس حلقے میں ضمنی انتخاب دہشت گردی کے خدشے کے باعث ملتوی کر دیا گیا تھا۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق این اے 25 ڈیرہ اسماعیل خان میں 15 ستمبر سے قبل ضمنی انتخاب کرانے پر غورکیا جارہا ہے۔

امن و امان سے متعلق رپورٹ ملتے ہی ضمنی انتخاب کی تاریخ کا اعلان کردیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق ضمنی انتخاب کے لیے حلقے میں سیکیورٹی کے اضافی انتظامات کیے جائیں گے۔