شمالی وزیرستان، سیکورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

North Waziristan

North Waziristan

شمالی وزیرستان میں کرفیو کے دوران سیکورٹی فورسز کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول دھماکا ہوا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کا قافلہ غلام خان سے صدر مقام میران شاہ آ رہا تھا کہ غلام خان میران شاہ روڈ پر ریموٹ کنٹرول دھماکا ہوا، دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔