ندیم ہاشمی کی گرفتاری ایم کیو ایم کیخلاف مذموم سازش ہے، فیصل سبزواری

Faysal Sabzwari

Faysal Sabzwari

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان نے سندھ اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کرا دی، اجلاس بلانے کی در خواست جمع کراتے وقت متحدہ قومی مومنٹ کے راہنما فیصل سبزواری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا ندیم ہاشمی کی گرفتاری ایم کیو ایم کے خلاف مذموم سازش ہے۔

سب آپریشن صرف ایم کیو ایم کے خلاف ہے، اگر کسی کی خواہش ہے کہ90 کی دہائی والا دور پھر سے آئے تو ایم کیو ایم تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کہ طالبان کی کمین گاہوں کے محاصرے نہیں کیئے جاتے، ان جگہوں کے محاصرے نہیں ہوتے جہاں بھتہ خوری، منشیات فروشی اور دیگر جرائم کھلم کھلا ہوتے ہوں۔

ایک سوال پر فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ ندیم ہاشمی کو جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔