ندیم ہاشمی کی گرفتاری، سندھ کے مختلف علاقوں میں ہنگامہ آرائی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے سابق رکن سندھ اسمبلی ندیم ہاشمی کی گرفتاری کے بعد سندھ کے دوسرے شہروں میں بھی مشتعل افراد نے ہنگامہ آرائی کر کے دکانیں بند کرادیں۔ حیدرآباد میں رسالہ روڈ، اسٹیشن روڈ، ٹارو مارکیٹ، ریشم بازار، ہیرآباد، میانی روڈ، پھلیلی اور لطیف آبادکے مختلف علاقوں میں کاروبار زندگی آج صبح سے ہی معطل ہے۔

اسکول، بینک ہوٹل، بیکریاں بند ہیں۔ مختلف علاقوں میں سڑکوں پر ٹائر جلائے گئے جس کے بعد ٹریفک سڑکوں سے غائب ہے۔سکھر میں صبح بعض مشتعل افراد نے مختلف علاقوں میں ٹائر جلائے اور دکانیں بند کرادیں، شہرکے کئی علاقوں میں ٹریفک معمول سے کم اور کاروبار زندگی جزوی طور پر معطل ہے۔ میرپور خاص شہر کے مختلف بازاروں کے ساتھ ساتھ پیٹرول پمپ بندہیں۔ شہر میں ہوائی فائرنگ کے بعد کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ ٹنڈوالہ یارکے بھی مختلف علاقوں میں بازار، پٹرول پمپ اور سی این جی اسٹیشن بند ہیں۔