نجم سیٹھی کی بنیاد جھوٹ پر ہے اورانہیں اسی قسم کے لوگ پسند ہیں، عبدالقادر

Abdul Qadir

Abdul Qadir

لاہور (جیوڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر نے چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نجم سیٹھی کی بنیاد جھوٹ پر ہے اور وہ اسی قسم کے لوگوں کو پسند کرتے ہیں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین نجم سیٹھی گوروں کے تلوے چاٹتے ہیں اور ان کی بنیاد جھوٹ ہے، نجم سیٹھی کو پاکستان میں پرفارمنس دینے والے کرکٹرز نظر نہیں آتے اور انہیں داغ دار لوگ پسند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی کے الیکشن لڑنے کے اعلان پر نجم سیٹھی نے مجھے بورڈ سے باہر نکال دیا۔