نریندر مودی ملک کو ہندو انتہا پسند تنظیم کی طرح نہ چلائیں، جماعت اسلامی

 Jamaat e Islami

Jamaat e Islami

راولپنڈی (جیوڈیسک) نریندر مودی ملک کواپنی ہندوانتہا پسند تنظیم کی طرح نہ چلائیں خطے کے امن کو تباہ کرنے کی کوئی بھی سازش انڈیا کے لئے خطرناک ثابت ہوگی اسلامی ایٹمی قوت پاکستان کو کمزور سمجھنا بچگانہ عمل ہو گا وہ زونل شوری کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ نائب امرائے زون خالد محمود مرزا ٗملک محمد الیاس ٗ امتیاز علی اسلم ٗ انعام الحق اعوان سمیت ارکان شوری نے بھی خطاب کیا۔ امیر زون نے کہا کہ 21,22,23 نومبر کو مینار پاکستان میں کل پاکستان اجتماع عام کے ذریعے تجدید تحریک پاکستان کا آغاز کریں گے۔

پوری قوم کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرکے پاکستان کو اسلامی ریاست بنانے کا قائداعظم کا خواب پورا کریں گے انھوں نے کہا کہ سراج الحق سمیت جماعت اسلامی کی دیگر قیادت نے حالیہ بحران میں ملک کو خانہ جنگی اور قتل وغارت سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا سراج الحق نے بہت کم وقت میں اپنے آپ کو منوایا ہے ملک کو ایسے حکمرانوں کی ضرورت ہے جن کے دامن پر کوئی داغ نہ ہو۔