نریندری مودی نے چینی معیشت کا مقابلہ کرنیکا فارمولہ بتا دیا

Narendra Modi

Narendra Modi

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت کے نو منتخب وزیر اعظم نریندر مودی نے معاشی میدان میں چین کا مقابلہ کرنے کا فارمولا بنا بتا دیا، ان کا کہنا تھا کہ تین خصوصیات اپنالی جائے تو پڑوسی کے مقابلے پر آ سکتے ہیں۔ بھارت معاشی میدان میں چین کا مقابلہ کرنے کے لئے میدان میں آ گیا، مودی جی نے تو کتاب بھی معتارف کرا دی، نئی دلی میں “گیٹنگ انڈیا بیک آن ٹریک” کی تقریب رونمائی میں نریندر مودی کے ہمراہ وزیر خارجہ ارن جیٹلی نے بھی شرکت کی۔

کتاب متعارف کرنے کے ساتھ مودی جی نے معاشی ترقی کے فارمولے بھی بتائے، کہتے ہیں تین خصوصیات چین کا مقابلہ کرنے کے لئے کافی ہیں۔ نو منتخب وزیراعظم نے سو اسمارٹ شہروں کی تعمیر کے منصوبے کا بھی عزم بھی ظاہر کیا۔ نریندر مودی نے افرادی قوت کو بھی ملکی معاشی ترقی کے لئے ایک اہم عنصر قرار دیا ہے۔