اسرائیلی پارلیمنٹ نے ریون ریولن کو ملک کا نیا صدر منتخب کر لیا

Raven Revelin

Raven Revelin

تل ابیب (جیوڈیسک) اسرائیلی پارلیمنٹ نے ریون ریولن کو ملک کا نیا صدر منتخب کر لیا ہے اوروہ آئندہ ماہ اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

اسرائیلی پارلیمنٹ میں نئے صدر کے انتخاب کے لئے 120 ارکان نے خفیہ حق رائے دہی استعمال کیا جس میں ریون ریولن نے 63 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مخالف امیدوار میر شیٹرٹ 53 ووٹ حاصل کر سکے۔ نو منتخب صدر آئندہ ماہ اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

74 سالہ نومنتخب اسرائیلی صدر پیشے کے اعتبار سے وکیل اور 2 مرتبہ پارلیمنٹ کے اسپیکر رہ چکے ہیں جبکہ انہیں فلسطین ریاست کا شدید مخالف اور مقبوضہ علاقے میں یہودی آبادی کا حامی تصور کیا جاتا ہے۔