ناسا کا خلائی راکٹ غذائی اشیا لے کر خلائی اسٹیشن روانہ

Nasa Space Rocket

Nasa Space Rocket

نیویارک (جیوڈیسک) ناسا کا خلائی راکٹ کھانے پینے کی اشیا اور دیگر سامان لے کر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے روانہ ہوگیا۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی خلائی ادارے ناسا کا کارگو راکٹ آئی ایس ایس پروگریس 52 قزاقستان کے بیکانور خلائی اسٹیشن سے روانہ کیا گیا۔ خلائی راکٹ پر 3 ٹن سامان لدا ہے۔ یہ کارگو راکٹ تقریبا 6 گھنٹے میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پہنچ جائے گا۔