قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج شام ہونگے

National Assembly

National Assembly

اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج شام ہو رہے ہیں۔ دونوں ایوانوں میں صدر مملکت آصف علی زرداری کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر بحث ہوگی۔ صدر آصف علی زرداری کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر بحث۔

قومی اسمبلی میں جمعہ کو ہونا تھی تاہم جناح ایونیو پر محمد سکندر حیات کی جانب سے فائرنگ اور پانچ گھنٹے پر انتظامیہ کو یرغمال بنائے جانے سے متعلق واقعے پر بحث کی وجہ سے آج اجلاس میں بحث کی جائے گی۔ سینیٹ کا اجلاس بھی آج ہو رہا ہے جس کی صدارت چیئرمین نیر حسین بخاری کریں گے۔ اجلاس میں اپوزیشن تیل اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اور حالیہ دہشتگردی کے واقعات کا معاملہ اٹھائیں گی۔