باریاں لینے والے سیاست دان ارب پتی بن گئے : عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

میانوالی (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران کا کہنا ہے باریاں لینے والے سیاست دان ارب پتی بن گئے۔ عوام گیارہ مئی کی طرح 22 اگست کو بھی گھروں سے باہر نکلیں اور اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کریں۔ میانوالی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا وہ نمل یونیورسٹی ساری دنیا سے پیسے اکھٹے کر کے بنا رہے ہیں۔ میانوالی وہ ضلع بنے گا جہاں باہر سے لوگ آئیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں دس لاکھ کی ڈگری بک رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام گیارہ مئی کی طرح 22 اگست کو بھی گھروں سے باہر نکلیں اور اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کریں۔ عمران خان نے کہا انہیں پورا یقین ہے کہ میانوالی کے لوگ ان کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑیں گے۔