قومی اسمبلی کے سپیکر ، ڈپٹی سپیکر اور وزیر اعظم کے انتخاب کا شیڈول جاری

National Assembly

National Assembly

اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے اسپیکر ، ڈپٹی اسپیکر اور وزیراعظم کے انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے کاغزات نامزدگی دو جون دوپہر 12 بجے تک وصول کیے جائیں گے۔ کاغزات کی جانچ پڑتال اسی روز 2 بجے تک مکمل کرلی جائے گی۔

جانچ پڑتال کے بعد امیدواروں کی فہرست کا اعلان کیا جائیگا۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب تین جون کو ہوگا۔ اسپیکر کے انتخاب کیلئے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا پرائزیڈنگ افسر ہوں گی۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق وزیراعظم کے انتخاب کیلئے 4 جون کو دن دو بجے تک کاغزات نامزدگی وصول کیے جائیں گے۔

وزیراعظم کے انتخاب کیلئے جانچ پڑتال کا عمل اسی روز چار بجے تک مکمل کرلیا جائیگا۔ قومی اسمبلی میں قائد ایوان کا انتخاب 5 جون کو ہوگا۔ وزیراعظم انتخاب کے بعد کسی بھی وقت ایوان صدر میں حلف اٹھائیں گے۔ ذرائع قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق وزیراعظم کیلئے اعتماد کا ووٹ لینے کی آئینی قدغن نہیں۔