بجلی کا شارٹ فال چار ہزار میگاواٹ رہ گیا

Load shedding

Load shedding

گرمی کی شدت میں کمی اور ہائیڈل پیداوار میں اضافے سے لوڈ شیڈنگ میں کمی آ گئی۔ بجلی کا شارٹ فال چار ہزار میگاواٹ رہ گیا۔ وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق اس وقت بجلی کی طلب سولہ ہزار میگاواٹ جبکہ پیداوار بارہ ہزار میگاواٹ ہے اس طرح چار ہزار میگاواٹ کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔

لوڈ شیڈنگ کے دورانئے میں کمی آئی ہے۔ اس وقت نو سے بارہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔ متعلقہ حکام کے مطابق گرمی کی شدت میں کمی اور ہائیڈل پیداوار میں اضافے کی وجہ سے صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ وزارت پانی و بجلی کے حکام کا کہنا ہے کہ دریاں میں پانی کی آمد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور آنے والے دنوں میں صورتحال مزید بہتر ہو جائے گی۔