نیشنل بینک نے نیشنل چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ پشاور کے لیے فٹبال ٹیم کا اعلان کر دیا

Football

Football

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) نیشنل بینک نے 19 جولائی تا4 اگست کو پشاور میں منعقد ہونے والا نیشنل چیلنج کپ ٹورنامنٹ 2019 کے لیے نیشنل بینک فٹبال ٹیم کا اعلان کر دیا ہے 20 رکنی ٹیم کی قیادت محمدعمر کرینگے۔

جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں یاسیر علی ، منیر آفتاب ، عدنان اشرف ، اسرارحاجی، عامرصدیقی ، رائے اکمل شہزاد ، داود جاوید،بابرعلی، شیرمحمد، ثنااللہ، باسط علی، سلمان رحیم، زین عابدین ، وسیم قادر، شیرعلی، نعمان ، محمداشفاق،مقبول ،یونس سعید، مینجرقمرعلی اور ہیڈکوچ سیدناصر اسماعیل جبکہ دیگر آفیشلز میں سید انور ، غلام شبیر، ندیم ستار، اورفصیع الرحمن شامل ہیں۔درین اثنا نیشنل بینک فٹبال ٹیم آج پشاور روانہ ہو گئی ہے۔