قومی وطن پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت ہے، فضل رحمان

Swat

Swat

سوات (جی پی آئی) قومی وطن پارٹی کے زونل چیئرمین فضل رحمان نونو نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت ہے، ہم عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں، کارکنوں کے مسائل کے حل کیلئے ہماری جدوجہد جاری ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممبر صوبائی کونسل شوکت علی کی رہائش گاہ ملابابا میں حلقہ پی کے اسی کے چیئرمین شاہ دوران خان کی زیر صدارت قومی وطن پارٹی یونین کونسل لنڈیکس ملکانان کی تنظیم نوکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر سابق تحصیل ناظم شاہ دوران، وطن پال یوتھ سوات کے چیئرمین انور اقبال بالے عیسیٰ خیل، دوست محمد خان اور دیگر عہدیداروں نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر یونین کونسل لنڈیکس، ملکانان ملا بابا کیلئے تنظیمی عہدیداروں کے چنائو کا اعلان کیا گیا جس کی رو سے ملک کریم بخش سرپرست اعلیٰ، عزیز اللہ خان چیئرمین ، عظیم خان سینئر وائس چیئرمین، ایاز خان فتح خانخیل وائس چیئرمین، عمران خان وائس چیئرمین ، عارف حسین سیکرٹری جنرل ، صدام حسین ڈپٹی جنرل سیکرٹری، ڈاکٹر امجد علی خان جائنٹ سیکرٹری، بہرام خان سوشل میڈیا سیکرٹری ، جاوید اقبال عیسیٰ خیل پریس سیکرٹری جبکہ اشرف علی کو یوتھ سیکرٹری مقرر کر دیا گیا۔

پارٹی رہنمائوں نے نئے منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی اور انہیں پارٹی کا پیغام گھر گھر تک پہنچانے میں کردار ادا کرنے کی ہدایت کی ، انہوںنے کہا کہ قومی وطن پارٹی برسر اقتدار آکر کارکنوں کی محرومیوں کاازالہ ضرور کرے گی۔