قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

Imad Wasim

Imad Wasim

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) حسن علی کے بعد قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔

قومی کرکٹر عماد وسیم کا نکاح پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی ثانیہ اشفاق سے نکاح ہوا۔

عماد وسیم کے نکاح کی تقریب اسلام آباد کی فیصل مسجد میں سادگی سے ہوئی جس میں اہلخانہ نے شرکت کی۔

عماد وسیم کا ولیمہ 26 اگست کو اسلام آباد میں ہو گا جس میں شرکت کے لیے وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر اہم شخصیات کو دعوت نامے بھجوائے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ 20 اگست کو حسن علی نے بھارتی دوشیرہ سے دبئی میں شادی کی تھی۔