ملکی فی کس آمدنی میں اضافہ

Income

Income

پاکستان (جیوڈیسک)گزشتہ سال کے مقابلے رواں سال پاکستان میں فی کس آمدنی میں چار اعشاریہ تین فیصد کا معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان ادارئے شماریات کے مطابق رواں سال کے دوران پاکستان کی آبادی دو فیصد اضافے کے ساتھ اٹھارہ کروڑ تیس لاکھ ہوگئی ہے اور مجموعی قومی پیداوار کواس آبادی سے تقسیم کئے جانے کے بعد رواں سال ملکی فی کس آمدنی میں تیرہ سو اسی ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں ستاون ڈالر زیادہ ہے۔ سال دو ہزاربارہ میں ملکی فی کس آمدنی تیرہ سو تیئس ڈالر تھی ۔ ادارئے شماریات کے مطابق رواں مالی سال ملک کی مجموعی آمدنی دو سوانتیس کھرب روپے رہے گی ۔ جب کہ معاشی ترقی کی شرح تین اعشاریہ چھ فیصد رہنے کی امید ہے۔