سونے کی فی تولہ قیمت میں سات روپے اضافہ

Gold

کراچی:(جیو ڈیسک)کراچی عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ قیمت سات سو روپے بڑھ گئی۔سونے کی نئی قیمت چھپن ہزار روپے ہو گئی۔

دس گرام سونے کی قیمت میں چھ سو روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی قیمت اڑتالیس ہزار روپے ہو گئی۔ سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت اٹھارہ ڈالر بڑھنے کے بعد چودہ سو اکہتر ڈالر فی اونس ہو گئی۔