ایس ای سی پی : شریعہ ایڈوائزری بورڈ کے قیام کی منظوری دے دی

SECP

SECP

پاکستان (جیوڈیسک) ایس ای سی پی نے شریعہ ایڈوائزری بورڈ کے قیام کی منظوری دے دی۔ سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی پی ) نے اسلامی فنانشل اداروں کی ضروریات اور لین دین سے متعلق شرعی اصولوں کی واضح تشریح کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے۔ شریعہ ایڈوائزری بورڈ کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔ ایس ای سی پی کے ترجمان کے مطابق شریعہ ایڈوائزی بورڈ ذمہ دار ہو گا کہ ایسے تمام ادارے جو کہ اسلامی خدمات اور سروس فراہم کریں ، وہ اسلام کے شرعی اصولوں کے عین مطابق ہو۔

اسلامی خدمات فراہم کرنے والے ادارے مختلف امور پر شریعہ ایڈوائزی بورڈ کی رائے حاصل کرنے کے بھی پابند ہوں گے۔ ایڈوائزی بورڈ، ایس ای سی پی ایکٹ کے سیکشن کے تحت تشکیل دیا جائے گا ۔ شریعہ ایڈوائزری بورڈ ممبران پر مشتمل ہوگا۔ جن میں نمایاں علما دین، جج صاحبان ، مالی امور کے ماہرین اور ایس ای سی پی کے نامزد حکام شامل ہوں گے۔ کمیشن نے شریعہ بورڈ کے ممبران کے لئے اہلیت بھی مقررکر دی ہے۔

جس کے مطابق ارکان کے لئے معاشیات ، فنانس، اسلامک اکانٹنگ اور شریعہ قوانین کی تعلیم اور تجربہ کا حامل ہونا لازمی ہوگا۔ ایس ای سی پی کی جانب سے شریعہ ایڈوائزری بورڈ کا قیام، پاکستان میں اسلامی کیپٹل مارکیٹ کے فروغ اور اسلامی خدمات فراہم کرنے والے اداروں کے لئے گورننس بہترین نظام قائم کرنے میں معاون ہوگا۔