کپاس کی 16فیصد سے زائد رقبے پر کاشت

Cotton

Cotton

پنجاب (جیوڈیسک) رواں سیزن کے دوران صوبہ پنجاب نے کپاس کی کاشت کے مقررہ ہدف کا سولہ اعشاریہ چھ فیصد جبکہ صوبہ سندھ نے تیس فیصد مکمل کر لیا.جو گزشتہ سال کی اس مدت کے مقابلے میں سولہ فیصد زیادہ ہے۔وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں کپاس کی کاشت بھرپور طریقے سے جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نو لاکھ ستاسی ہزار سات سو چھپن ایکڑ رقبے پر کپاس کی کاشت مکمل کر لی گئی جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران نو لاکھ اٹھائیس ہزار ایکڑ رقبے پر کپاس کاشت کی گئی تھی۔

فیڈرل کاٹن کمیٹی نے رواں سیزن کے دوران صوبہ پنجاب میں ساٹھ لاکھ ایکڑ رقبے پر کپاس کی کاشت کا ہدف مقرر کیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ موسمیاتی حالات سازگار رہے، تو رواں سیزن کے دوران کپاس کی پیداوار میں نمایاں اضافے کے امکانات روشن ہیں۔