قومی، صوبائی اسمبلیز کے 208 ارکان نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرا دیں

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد (جیوڈیسک) پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیز کے 208 ارکان نے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیں،958 ارکان اب بھی باقی ہیں۔ الیکشن کمیشن میں اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کے لیے پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیز کے ارکان کو 30 ستمبر کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق جن ارکان نے اپنے مالی اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائی ہیں ان میں سینیٹ کے 31 ، قومی اسمبلی کے59 ، پنجاب اسمبلی کے 86 ، سندھ کے 20 ، خیبر پختونخوا کے 4 اور بلوچستان اسمبلی کے 8 ارکان شامل ہیں۔