قومی بچت اسکیموں میں 265 ارب روپے کی سرمایہ کاری

National Savings Schemes

National Savings Schemes

قومی بچت اسکیموں میں رواں مالی سال کے دوران اب تک دو سو پینسٹھ ارب روپے کی سرمایہ کاری ریکارڈ کی جا چکی ہے جبکہ مالی سال کے دوران مجموعی سرمایہ کاری کا ہدف ایک سو پچیس ارب روپے رکھا گیا تھا۔

مالی سال ختم ہونے میں ابھی پانچ ماہ کے قریب باقی ہیں جبکہ مالی سال کے گذرے صرف سات ماہ میں ہی قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری مقررہ ہدف سے سو فیصد سے زائد بڑھ چکی ہے۔جنوری کے اختتام پر رواں مالی سال کے ابتدائی سات ماہ میں قومی بچت اسکیموں میں دو سو پینسٹھ ارب روپے کی ریکارڈ سرمایہ کاری کی گئی۔

ترجمان کے مطابق حال ہی میں جاری کردہ سو روپے مالیت کے اسٹوڈنٹ ویلفئیربانڈز کے جواب میں غیرمعمولی رسپانس ملا ہے جس کو دیکھتے ہوئے پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان کو آٹھ ارب روپے مالیت کے مزید اسٹوڈنٹ ویلفئیربانڈز کی چھپائی کا آرڈر دے دیا گیا ہے۔