قومی سنوکر ٹیم بنکاک میں ہونے والی سکس ریڈ عالمی سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی

اسلام آباد تین رکنی قومی سنوکر ٹیم بنکاک میں ہونے والی سکس ریڈ عالمی سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے حکام کے مطابق سکس ریڈ عالمی سنوکر چیمپئن شپ 2 سے7 ستمبر تک تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں منعقد ہوگی۔

اور ایونٹ میں شرکت کیلئے قومی دستہ میں دوکھلاڑی اور ایک آفیشل شامل ہے۔ کھلاڑیوں میں محمد آصف اور محمد ماجد جبکہ آفیشل میں جواد کریم بطور منیجر ٹیم کے ہمراہ ہونگے۔