قومی ٹیم عالمی والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے کوالیفائنگ رائونڈ میں شرکت کرے گی

اسلام آباد قومی ٹیم آئندہ ماہ ایران میں کھیلی جانے والی عالمی والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے کوالیفائنگ رائونڈ میں شرکت کرے گی۔ کوالیفائنگ رائونڈ 11 سے 13 ستمبر تک ایران میں کھیلا جائے گا جس میں شرکت کے لئے قومی ٹیم کے کھلاڑی 9 ستمبر کو ایران رووانہ ہونگے۔

پہلا کوالیفائنگ رائونڈ سری لنکا میں گزشتہ ماہ منعقد ہوا جس میں سے پاکستان اور بھارت نے دوسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا، پہلے کوالیفائنگ رائونڈ میں 5 ٹیموں نے حصہ لیا تھا جس میں پاکستانی ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔