قومی ٹیم ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے آج نمیبیا روانہ ہوگی

Squash Championships

Squash Championships

لاہور (جیوڈیسک) 6 رکنی قومی ٹیم ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے (آج) بدھ کو نمیبیا روانہ ہو گی۔

قومی سکواش ٹیم کے کوچ جمشید گل کے مطابق ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ 9 سے 21 اگست تک نمیبیا میں کھیلی جائیگی جس میں شرکت کیلئے 4 کھلاڑیوں سمیت دو آفیشلز جائیں گے۔

کھلاڑیوں میں علی بخاری، طیب اسلم، عاصم خان اور اسرار احمد جبکہ آفیشلز میں گوگی علائوالدین کوچ جبکہ عامر نواز بطور منیجر ٹیم کے ہمراہ ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے جن سے اچھی امیدیں وابستہ ہیں۔