یوتھ اولمپک: پاکستانی ٹیم کا اعلان آج متوقع

Youth Olympics

Youth Olympics

لاہور (جیوڈیسک) یوتھ اولمپک کے لئے پاکستان یوتھ ٹیم کا اعلان آج متوقع ہے۔ نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ممکنہ سکواڈ کا تربیتی کیمپ ان دنوں جوہر ہاکی سٹیڈیم لاہور میں ہیڈ کوچ اولمپیئن طاہر زمان کے زیر نگرانی جاری ہے۔

طاہر زمان نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ٹیم کا انتخاب میرٹ پر کیا جائے گا، میرٹ پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ تربیتی کیمپ کے تیسرے مرحلے میں کھلاڑیوں کی میچ پلاننگ پر کام کیا گیا ہے۔ چونکہ فائیو اے سائیڈ نیا فارمیٹ ہے جو پاکستان میں زیادہ نہیں کھیلا جاتا پاکستانی کھلاڑیوں کو کارکردگی دکھانے کے لئے آل آؤٹ جانا ہو گا۔

واضح رہے کہ یوتھ اولمپک مقابلے 16 اگست سے چین میں شروع ہو رہے ہیں جس میں شرکت کے لئے پاکستان ٹیم 12 اگست کو چین روانہ ہوگی۔ یوتھ اولمپکس کیلئے قومی انڈر 17 ٹیم کا اعلان آج متوقع ہے۔ اس ضمن میں کھلاڑیوں کے ناموں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔

آج نیشنل بنک کی ٹیم کے ساتھ ایک پریکٹس میچ کھیلنے کے بعد ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔ 16 اگست سے شروع ہونیوالے یوتھ اولمپکس مقابلوں میں پاکستان اپنا پہلا میچ میکسیکو کے خلاف کھیلے گا۔