قومی وطن پارٹی کا خیبرپختونخوا حکومت سے علیحدگی کا اعلان

Sikandar Sherpao

Sikandar Sherpao

پشاور (جیوڈیسک) دو وزرا کو ہٹانے پر قومی وطن پارٹی خیبرپختونخوا حکومت سے ناراض، علیحدگی کا اعلان۔ سکندر شیر پاؤ کہتے ہیں معاملات صوبائی حکومت کے ہاتھ سے نکل رہے ہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی وطن کے رہنما سکندر شیر پاؤ نے خیبرپختونخوا حکومت سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ معاملات صوبائی حکومت کے ہاتھ سے نکل رہے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا تحریک انصاف نے ہمیں نظر انداز کیا اور سیاسی معامالات پر بھی ہم سے مشاورت نہیں کی گئی۔

سکندر شیر پاؤ کا مزید کہنا تھا ہمارے تحفظات پر توجہ نہیں دی گئی، خوش تھے میرٹ پر کام ہو گا لکین میرٹ مخصوص لوگوں کے لئے تھا۔ انہوں نے کہا تحریک انصاف نے حکومت میں شمولیت کی دعوت خود دی تھی۔ واضح رہے کزشتہ روز قومی وطن پارٹی کے دو وزرا کو کرپشن کے الزامات کے تحت 2 وزرا کو معزول کر دیا تھا۔

دوسری جانب اگر خیبر پختونخوا میں قومی وطن پارٹی کے حکومت سے علیحدگی کے باوجود تحریک انصاف حکومت کو کوئی خطرہ درپیش نہیں اور جماعت اسلامی، عوامی جمہوری اتحاد اور 4 دیگر ارکان کی مدد سے تحریک انصاف کے پاس حکومت سازی کے لیے درکار 63 ارکان کے مقابلے میں 69 ارکان حکومتی بینچوں پر بدستور موجود رہیں گے۔