قومی ویمن ٹیم پہلے ایشین ہاکی چیلنج کپ ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی ٹور نا منٹ یکم سے 8 آٹھ ستمبر تک تھائی لینڈ میں کھیلا جائیگا

اسلام آباد (پی پی سی) قومی ویمن ٹیم پہلے ایشین ہاکی چیلنج کپ ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔ ٹورنامنٹ یکم سے 8 ستمبر تک تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں چھ ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ جن میں پاکستان، میزبان تھائی لینڈ، سنگاپور، سری لنکا، کمبوڈیا اور میانمار شامل ہے۔ میچز سنگل لیگ کے بنیاد پر کھیلے جائیں گے۔

پاکستان ٹورنامنٹ میں پانچ میچ کھیلے گا۔ پاکستان اپنا لیگ میچ سری لنکا کے خلاف یکم ستمبرکو، دوسرا 2 ستمبر کو سنگاپور، تیسرا 4 ستمبر کو کمبوڈیا، چوتھا 5 ستمبر کو میانمار جبکہ پانچواں اور آخری میچ 7 ستمبر کو میزبان تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔ قومی ٹیم 28 اگست کو بنکاک کے لئے رووانہ ہوگی۔