متحدہ کا وفد آج وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کرے گا

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیوایم کی پیپلزپارٹی سے دوریاں اور نون لیگ سے قربتیں بڑھتی دکھائی دے رہی ہیں، متحدہ کا ایک وفد آج وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کرے گا۔۔

ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل نے پروگرام آج جیو نیوز کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے وفد کی قیادت فاروق ستار کریں گے جبکہ وفد میں کئی سینئر رہنما شامل ہوں گے، ان کا کہنا تھا کہ ملاقات میں سندھ میں ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔