اقوام متحدہ میں خواتین کے حقوق کیلئے انجلینا جولی کی قراداد منظور

United Nations

United Nations

اقوام متحدہ میں جنگ سے متاثرہ خواتین کے حقوق کے لئے پیش کی گئی اینجلینا جولی کی قراداد کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی نے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل پر زور دیا ہے کہ جنگ سے متاثرہ علاقوں میں خواتین کے تحفظ کے لئے خاص اقدامات کئے جائیں۔

جولی نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں جنگ سے متا ثرہ علاقوں میں خواتین کے ساتھ پیش آنے والے لرزہ خیز واقعات بھی بتائے جس کے بعد جولی کی پیش کردہ قرارداد کو تمام شرکا نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ قرار داد میں سلامتی کونسل کے رکن ممالک پر زور دیا گیا ہے کہ وہ خواتین کے ساتھ ہونے والے ظلم کے خلاف ٹھوس قانون سازی کریں۔