برازیل : صدر ڈلما نے مظاہرین کو ریفرنڈم کرانے کی تجویز دے دی

President Dlma

President Dlma

برازیل (جیوڈیسک) کی صدر ڈلما روسیف نے ملک بھر میں کئی ہفتوں سے جاری احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر پانچ نکاتی منصوبہ پیش کرتے ہوئے ریفرنڈم کرانے کی تجویز دے دی۔ برازیلین صدر ڈلما روسیف نے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں آئینی اور سیاسی اصلاحات کرنے کے لئے ریفرنڈم کرایا جائے گا۔

دوسری طرف برازیلیہ، ریو ڈی جنیرو اور سا پالو سمیت برازیل کے مختلف شہروں میں مظاہرے جاری رہے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا۔ مظاہرین نے متعدد گاڑیوں اور دیگر املاک کو آگ لگا دی۔ مظاہرین اپنے زخمی ساتھیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت اسپتالوں میں پہنچاتے رہے۔