شیخ حمد عہدے سے دستبردار، ولی عہد شیخ تمیم قطر کے نئے امیر مقرر

Shaikh Tamem

Shaikh Tamem

دوحہ (جیوڈیسک) قطر کے ولی عہد کو ملک کا نیا امیر نامزد کر دیا گیا۔ شاہی محل سے جاری بیان کے مطابق قطر کے ولی عہد تمیم بن حماد الثانی کو ملک کا نیا امیر نامزد کیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق قطر کے عوام کو منگل اور بدھ کو مدعو کیا گیا ہے کہ وہ اپنے نئے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی کی بیعت کریں۔

اس کے بعد قطر کے موجودہ امیر شیخ حماد بن خلیفہ الثانی اپنے 33 سالہ بیٹے تمیم بن حماد الثانی کے حق میں اپنے عہدے سے دستبردار ہوں گے۔ یاد رہے کہ تمیم بن حماد الثانی خلیجی ریاستوں کے سب سے کم عمر امیر ہیں۔