لبنان میں فوجی چوکی پر حملہ، 15 فوجی ہلاک

Lebanon

Lebanon

بیروت (جیوڈیسک) لبنان میں فوجی چوکی پر ہونے والے ایک حملے میں کم از کم 15 اہلکار ہلاک ہو گئے۔ لبنان کے شہر صیدا میں واقع فوجی چوکی پر ہونے والے ایک حملے میں کم از کم 15 اہلکار مارے گئے ہیں۔ فوجی حکام کے مطابق یہ حملہ ایک سنی لیڈر شیخ احمد الاسیر کے حامی عسکریت پسندوں کی طرف سے کیا گیا۔

جوابی کارروائی میں دو حملہ آور بھی ہلاک ہو گئے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق شام میں شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے فعال کردار کے بعد سے اس ملک کے شیعہ اور سنی مسلمانوں کے مابین کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ سنی مذہبی رہنما شیخ الاسیر ماضی میں صدر اسد کے خلاف اعلان جنگ کر چکے ہیں۔