بھارتی وزیراعظم کا دورہ، مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال

Occupied Kashmir Clinton

Occupied Kashmir Clinton

سرینگر (جیوڈیسک) بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کے دورے پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال اور تمام کاروبار زندگی معطل ہے۔ بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی کے ہمراہ آج دو روزہ دورے پر مقبوضہ کشمیر پہنچے ہیں۔

ان کے دورے پر آل پارٹیز حریت کانفرنس نے ہڑتال کی کال دی ہے۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ مقبوضہ کشمیر میں حالات پہلے سے بہتر ہو گئے ہیں۔ بھارتی وزیراعظم کے دورہ کے موقع پر مقبوض کشمیر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔